کاٹھ کا الو
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - محض بے وقوف۔ "ان کاٹھ کے الوؤں کو بیرونی سامراجیوں کی بھی تائید و حمایت حاصل ہو گی۔" ( ١٩٧٥ء، شاہراہِ انقلاب، ٣٤٩ )
اشتقاق
پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کاٹھ' کے بعد 'کا' بطور حرف اضافت لگا کر ہندی سے ماخوذ اسم 'اُلّو' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٤ء، کو "نورتن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - محض بے وقوف۔ "ان کاٹھ کے الوؤں کو بیرونی سامراجیوں کی بھی تائید و حمایت حاصل ہو گی۔" ( ١٩٧٥ء، شاہراہِ انقلاب، ٣٤٩ )
جنس: مذکر